خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پولیس افسر کاروپ دھارنے پر 5 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے تنبیہہ کی ہے کہ جو لوگ کسی عوامی پیشے کی نقالی کرتے ہیں یا کسی پولیس والے کا روپ دھارتے ہیں، انہیں پانچ سال تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نئے پینل کوڈ کے آرٹیکل 299 کا حوالہ دیتے ہوئے، اتھارٹی نے کہا کہ وہی جرمانہ اس پر لاگو ہوتا ہے جو کسی عوامی پیشے یا سروس میں مداخلت کرتا ہے یا "ناجائز فائدے حاصل کرنے کے لیے سرکاری ملازم والے کام کرتا ہے۔

سیکورٹی یا پولیس اہلکاروں کی نقالی کرنے پر مجرموں کو ایک سے پانچ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

یہ پوسٹ پبلک پراسیکیوشن کی آن لائن مہم کا حصہ ہے تاکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے حالیہ اپنی 50 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی قانون سازی اصلاحات کے اعلان کے بعد نئی قانونی ترامیم کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button