متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں شاپنگ سیزن کے 9 ہفتے 80 فیصد تک کا ڈسکاؤنٹ ملے گا

خلیج اردو
15 دسمبر 2020
ابوظہی: ابوظبہی میں محکمہ ثقافت اور سیاحت نے مرکزی سطح پر شاپنگ سیزن کا اعلان کیا ہے جو 9 ہفتوں تک جاری رہے گا اور اس میں صارفین کو 80 فیصد تک کی رعایت ملے گی۔ اس میں مختلف اقسام کی مصنوعات شامل ہیں۔

3500 ریٹیلرز ، 20 شاپنگ مالز اس شاپنگ سیزن میں حصہ لیں گے۔

یہ ایونٹ دبئی شاپنگ فیسٹیول (DSF) کے 26 ویں ایڈیشن کے ساتھ عین موافق ہے جو 17 دسمبر 2020 کو شروع ہوگا اور 30 جنوری 2021 کو اختتام پذیر ہوگا۔

ڈی ایس ایف انفینیٹی میگا رافل کی میزبانی کرے گا۔ رافل کا ٹکٹ 200 درہم ہے جس میں ٹکٹ ہولڈر اینوک اور ایپکو پٹرول اسٹیشنوں ، زوم اسٹورز اور دبئی میٹرو اسٹیشنوں پر خریداری کر سکتے ہیں۔ ۔ وہ خریدار جو دی گولڈ سوک ، گلوبل ولیج اور شاپنگ مالز میں 200 درہم خرچ کرتے ہیں وہ ہر دن ایک انفینیٹی کیو ایکس 60 کار اور 200،000 درہم نقد رقم جیتنے کے اہل ہوں گے۔ ڈی ایس ایف کے دوران مجموعی طور پر 45 گاڑیاں دی جائیں گی جس میں روزانہ کی بنیاد پر قرعہ اندازی گلوبل ولیج میں ہوگی۔

دبئی شاپنگ فیسٹیول ڈی ایس ایف کے آخری دن کوئی بھی شخص 50000 جیت سکتا ہے۔ اس دفعہ ڈی ایس ایف 45 نسان گاڑیاں تحفے میں دے گا۔ میگا شاپنگ کے دونوں واقعات مقامی ریٹیل سیکٹر کو دوام بخشے گا جو کورونا وائرس کی وجہ سے زوال کا شکار ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button