متحدہ عرب امارات

پولیس کی جانب سے غلط اورٹیکنگ کو لے کر آگاہی مہم : ایسی ویڈیو جاری کی جو بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے

خلیج اردو
ابوظبہی: باحثیت ملک متحدہ عرب امارات میں سڑکیں ہموار اور اس پر ٹریفک، اچھی طرح سے منظم کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کے متعدد قوانین پر گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کو نہ صرف اپنی بلکہ سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لیے محتطاط رہنا ہوگا۔

ابوظہبی پولیس نے منگل کو ایک ویڈیو میں غلط اوور ٹیکنگ اور اچانک انحراف کے ارد گرد خطرناک طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

وفاقی ٹریفک قوانین نے اوور ٹیکنگ سے متعلق تین قسم کے جرائم کی وضاحت کی ہے۔

غلط اوور ٹیکنگ پر 600 درہم جرمانہ، ٹریفک بک میں 6 بلیک پوائنٹس، سڑک کے کندھے سے اوور ٹیکنگ پر 1,000 درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹس، ممنوعہ جگہ سے اوور ٹیکنگ کی غلطی پر 600 درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

اب یہ ضروری ہے کہ آپ حادثات سے بچ سکیں اور اس کیلئے ابوظہبی پولیس نے اپنی ویڈیو میں سات سنہری اصول بتائے ہیں:

بائیں طرف سے اوور ٹیک کب کی جائے؟ : حکام نے پہلے وضاحت کی تھی کہ فاسٹ لین (بائیں طرف والی لین) اس وقت تک استعمال نہیں کی جانی چاہیے جب تک کہ آپ کسی دوسری گاڑی کو اوور ٹیک نہ کر رہے ہوں۔ اس کا استعمال ہنگامی گاڑیوں اور اوور ٹیکنگ تک محدود ہے۔

دوسری گاڑیوں کو غلط طریقے سے اوور ٹیک سے گریز : جن گاڑیوں کو آپ اوور ٹیک کرنا چاہتے ہیں تو ان کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ آپ ایسا کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

اوور ٹیک کرنےسے پہلے یقینی بنائیں کہ بائیں لین ٹریفک سے خالی ہو۔ مناسب دیکھ بھال کے بغیر لین تبدیل نہ کریں، تنگ سڑکوں پر لاپرواہی سے حرکت نہ کریں۔
لین میں اچانک تبدیلیوں سے گریز کریں جبکہ
لین بدلتے وقت انڈیکٹرز کا لازمی استعمال کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button