متحدہ عرب امارات

اجازت کے بغیر معلومات تک رسائی قانونی جرم ہے، خلاف ورزی کرنے پر 200 ہزار درہم تک جرمانہ عائد ہوگا اور جیل ہوگی

خلیج اردو
31 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں انلائن معلومات تک رسائی کا قانونی راستہ موجود ہے۔ اگر آپ غیر قانونی راستے سے انلائن معلومات تک رسائی حاصل کر لیں گے تو قانون آپ کے خلاف حرکت آئے گی۔

کمپیوٹر یا کوئی بھی نٹ ورک استعمال کرتے ہوئے اگر آپ نے اجازت نہیں لی ہے تو آپ پر 200 ہزار درہم تک کا جرمانہ عائد ہوگا۔

ایک ویڈیو پیغام میں استعاثہ عامہ نے وضاحت کی ہے کہ معاشی ، کاروباری اور اقتصادی حوالے سے حکومت معلومات تک کسی بھی طریقے سے بغیر اجازت کے راسائی جرم ہے۔

وفاقی قانون 2012 کے کے قانون نمبر 5 کے آرٹیکل 4 کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو عارضی قید اور کم از کم جرمانہ 150 ہزار درہم جبکہ زیادہ سے زیادہ 250 ہزار درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔

اگر کسی طرح سے انلائن معلومات تک پہنچ کر صارف نے حکومت ڈیٹا سے کچھ ڈیلیٹ کیا تو اس پر 500 ہزار سے 2000 ہزار درہم تک جرمانہ اور کم از کم 5 سال قید کی سزا ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button