خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

حوثیوں کی دہشت گردی کے بعد امریکا کا اپنے اتحادی امارات کے دفاع کا اعلان

خلیج اردو: امریکی محکمہ دفاع ’پینٹاگان‘ نے آج بروز بدھ ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید آل نہیان سے ٹیلیفون پر بات کی۔ گفتگو میں انہوں نے متحدہ عرب امارات پر ایران نواز حوثی باغیوں کے حملوں سے متعلق بات کی۔

پینٹاگان نے کہا کہ اپنے اتحادی متحدہ عرب امارات کے دفاع کے لیے جدید طیارے بھیجے گا اور امارات کو فضائی دفاع کے ضمن مدد فراہم کرے گا۔

پینٹاگان نے کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے الشیخ محمد بن زاید کو یقین دلایا کہ واشنگٹن متحدہ عرب امارات کو دفاعی معلومات فراہم کرے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو کہا تھا کہ ہم خطرات پر بات کرنے کے لیے یو اے ای کے ساتھ روزانہ رابطے میں ہیں۔

ادھرامریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ واشنگٹن حوثیوں کے حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔

ابوظہبی پر حوثیوں کے حملے کے بعد واشنگٹن یمن کےحوثیوں کو دوبارہ ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہا ہے۔ حال ہی میں بائیڈن انتظامیہ اور امریکی کانگریس نے ابو ظبی میں حوثیوں کے ڈرون حملے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی تھی۔

گذشتہ منگل کو وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے امریکا میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں سے ملاقات کی۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں بتایا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان اور امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ سے حالیہ حوثی دہشت گرد حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے یمنی بحران کے سیاسی حل کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button