متحدہ عرب امارات

افغانستان سے شہریوں کے انخلا کا آپریشن ، امریکہ نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے

خلیج اردو
22 اگست 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افرواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کو گزشتہ شب امریکہ صدر جوبائیڈن نے کال کی ہے۔ ٹیلی فون کال کے دوران امریکہ صدر نے شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکہ صدر نے شیخ محمد اور یو اے ای کی لیڈرشپ کا افغانستان امریکی شہریون ، سفارتکاروں ، امریکی اتحادیوں کے انخلا میں مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم امریکی شہریوں ، سفارت خانوں کے ملازمین اور غیر ملکیوں کو محفوظ راستے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کی انسانی بنیادوں پر کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

ابوظہبی کے ولی عہد اور امریکی صدر نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی معاملات ، اہم پیشرفتوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button