متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر بھاری جرمانے کے ساتھ گاڑی ضبط ہوسکتی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے سامنے جانے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے سے پیدا ہونے والے خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

یہ ویڈیو ابوظہبی پولیس کی طرف سے جاری "سیفٹی پاتھ” نامی مہم کے تحت شیئر کی گئی ہے۔ جس میں معاشرے کے افراد سے ڈرائیوروں کے اس رویہ پر رائے کا اظہار کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید برآں، ابوظہبی کے ٹریفک قوانین کے مطابق سامنے جانے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کی سزا 400 درہم جرمانہ اور 4 ٹریفک پوائنٹ ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ 2020 کے لاء نمبر 5 کے مطابق سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے کے باعث اگر حادثہ پیش آتا ہے تو اس کی سزا گاڑی کی ضبطگی ہے۔ اور گاڑی کو بازیاب کروانے کے لیے 5 ہزار درہم جرمانہ 3 ماہ کے اندر اندر جمع کروانا ہوگا۔ بصورت دیگر گاڑی نیلام کر دی جائے گی۔

ابوظہبی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی حادثے محفوظ رہا سکے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button