متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس نے سڑکوں پر گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کی ویڈیوز شیئر کیں ہیں، حکام کے مطابق 1000درہم جرمانہ جاری کیا ہے

خلیج اردو
ابوظبہی: ابوظہبی پولیس نے امارات کی سڑکوں پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جہاں ان ڈرائیوروں کی لاپرواہی اور غیر اخلاقی رویوں کی ویڈیوز شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیوز میں کچھ گاڑیوں کو سڑکوں پر کوڑا پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پولیس نے ایک ویڈیو کو ہائی لائٹ کیا ہے جس میں ایک گاڑی کو سڑک پر مشروبات کا کین پھینکتے اور تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ابوظہبی پولیس نے محکمہ مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تعاون سے یو کمنٹ کے انیشیٹیو کے ساتھ ویڈیوز کو نشر کیا ہے۔

ابوظہبی پولیس ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈائریکٹوریٹ نے گاڑی چلانے والوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور اپنے ساتھ مسافروں کو متنبہ کیا ہے۔

خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کا کچہرا نہ پھینکیں اور ماحولیات اور شہروں کی عمومی شکل کو محفوظ رکھ کر مثبت رویوں کو فروغ دینے میں حصہ لیں۔

پولیس نے وضاحت کی کہ یہ رویہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن سکتا ہے اور صحت، حفاظت اور ماحولیات کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ کچہرا مخصوص جگہوں پر پھینکیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک قانون نے آرٹیکل نمبر (71) میں واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کا کچرا سڑک پر پھینکنے پر 1,000 درہم جرمانہ ہوگا۔

خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے رجسٹرڈ لائسنس پر 6 بلیک پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button