متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بڑے پیمانہ پر کرونا ٹیسٹ کے حوالے سے مہم میں بزرگوں اور کمزاور افراد کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

خلیج اردو
16 مئی 2021
ابوظبہی : بزرگ شہریوں ، حاملہ خواتین اور خصوصی افراد کیلئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ ابوظبہی کے کرائیسز ، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ ابوظبہی پولیس اور ہیلتھ کیئر حکام کے تعاون سے ملک میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے تشکیل دے پانے والے ایک رضہ کارانہ ٹیم کے رکن زید سعید الخاطیری نے کہا ہے کہ خلیفہ سٹی اے میں کرونا ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے بسوں میں میڈیکل ٹیموں کو لے جایا جارہا ہے جو عوام کا کرونا پی سی آر ٹیسٹ کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود ہے۔ اس حوالے سے انتظامات پر رہائشیوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایک شہری کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے انتظامات حوصلہ مند ہیں۔

کویت کے شہری بدر علی الحجری نے کہا ہے کہ مجھے ابوظہبی شہر پر فخر ہے۔ یہ دنیا کا بہترین شہر ہے کیونکہ وہ یہاں کے باشندوں کیلئے بہترین نگہداشت کی سہولیات اور خدمات پیش کرتا ہے۔

ابوظہبی حکام اپریل 2020 سے متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے امارات میں مفت کرونا وائرس اسکریننگ کر رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کی شناخت کی جا سکے جو سارس کو وی 2 میں مبتلا ہوسکتے ہیں ، جو اس وائرس کی بیماری کا سبب بنتا ہے ۔

ایسے افراد کو قرنطینہ کرکے فوری طور پر علاج کیا جاسکتا ہے۔ آلودگی پھیلنے پر قابو پالیں اور کمیونٹی کے ممبروں کو محفوظ اور محفوظ رکھیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button