متحدہ عرب امارات

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا افتتاح کر دیا گیا

خلیج اردو
23 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فوارہ پام فاؤنٹین کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ پام جمیرہ میں واقع ہے جسے النخلہ کا نام دیا گیا ہے

14 ہزار 366 معکب فٹ کے دائرے پر پھیلا یہ فوارہ 105 میٹر اونچا ہے ، اس کے نچلے حصے میں 3 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دلآویز منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔

جمعرات کی شام ماسک پہنے لوگوں کی ایک بڑی تعداد فوارے کے افتتاح کے موقع پر موجود تھی جب پانی ، موسیقی اور روشنی کے امتزاج کے جہاز کو ڈانس کرتے پایا گیا۔

سیاحت اور مارکیٹنگ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا یہ فاؤنٹین دنیا کے شہکاروں میں سے ایک ہے جن کیلئے دبئی خاص شہرت رکھتا ہے۔ دبئی کو سب سے اونچی عمارت ، پولیس کیلئے بگاٹئ ویرون کار سمیت کئی اعزاز حاصل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button