متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کیاکوئی اپنی نوکرانی سے اتنی محبت کر سکتا ہے؟ ایک خاندان اور اس کی نوکرانی کے درمیان جزباتی تعلق کی کہانی

خلیج اردو
11 اپریل 2021
دبئی : گزشتہ ہفتے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر خالد العامیری اور اس کی بیوی نے اپنا وہ وعدہ پورا کیا جو انہوں نے اپنی سابقہ نوکرانی سے کیا تھا۔

دونوں میاں بیوی نے یوگانڈہ میں رہنے والی ان کی سابقہ گھریلو نوکرانی کی شادی کا خرچہ برداشت کیا اور ہر طرح سے اس کی مدد کی۔ اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں کافی رقعت آمیز مناظر ہیں۔

اس ویڈیو کو 34 ملین (ایم) افراد نے شیئر کیا ہے ۔ ایک اماراتی نے یوگنڈا کے گھریلو ملازمہ کو سرپرائیز دیتے ہوئے انہیں اتنی رقم دی جس کی وجہ توقع ہی نہہیں کررہی تھی۔

الامری نے ناسنگا کو بتایا کہ یہ نقد رقم ان کی طرف سے اور ان کی اہلیہ سلمیٰ کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔ یہ اس کا بدلے دینے کی ایک کوشش ہے جو انہوں نے اس کے بچوں کی خدمت کی تھی۔

انہوں نے اس سے کہا کہ آپ چھ سالوں تک ہماری نوکرانی نہیں بلکہ ہمارے گھر کی ایک فرد کی طرح تھی ، آُ نے بہت کچھ کیا ہمارے لیے اور یہ آپ کو ایک الوداعی تحفہ ہے۔

آپ ہمارے لیے اہم ہو اور ہم آپ کیلئے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔

جب میاں بیوی اور ان کے بچے یوگنڈا میں اپنی سابقہ نوکرانی کی شادی میں گئے تو ان کا روایتی رقص اور گل پاشی سے اور مشرقی افریقہ کے قومی پرچم سے استقبال کیا گیا۔

بعد میں وہ یوگنڈا کے دارالحکومت ، کمپالہ واپس آئے ، جہاں انہوں نے نمیرمبے کیتھیڈرل چرچ میں نسانگا کی شادی میں شرکت کی۔

اس موقع پر نسانگا کا کہنا تھا کہ میں بہت پرجوش ہوں میں الامری اور اس کے خاندان کی بہت شکرگزار ہوں۔ جب سے میں نے خاندان میں شمولیت اختیار کی اس وقت سے ہی انہوں نے مجھے محبت ، دیکھ بھال اور توجہ کا شاندار امتزاج دیا۔

اس نے اور ان کی اہلیہ نے مجھ سے اپنے گھر والوں کی طرح سلوک کیا ہے اور میری شادی کو اس طرح کا اعزاز بخش واقعہ بنایا ہے۔ خدا انہیں خیر عطا کرے۔

اس کی ماں نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کے حسن سلوک سے بہت خوشی ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ جب میں نے اسے متحدہ عرب امارات بھجوایا اور اس کے آجر کے ساتھ اس نے اچھا سلوک کیا اور آج بدلے میں ہمیں اتنی عزت ملی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button