متحدہ عرب امارات

گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال اور دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو ریڈرا کی مدد سے پکڑا جائے گا

خلیج اردو
02 جنوری 2020
ابوظبہی : یکم جنوری 2021 سے ابوظبہی میں ایک ایسے جدید نظام کا آغاز ہو گیا ہے جس کی مدد سے گاڑی چلانے والوں کی ٹریفک قوانین بارے خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوگی ۔ اگر کوئی ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال کرے یا انہوں نے سیٹ بیلٹ نہ باندھی ہو ، تو اس جدید نظام سے وہ بچ نہیں پائے گا۔

حکام کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ڈرائیوروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال نہ کریں اور سیٹ بلٹ باندھنا نہ بھولیں تاکہ وہ سنگین نتائج سے بچ سکیں۔

یہ ویڈیو جو 4 زابوں میں ڈب کی گئی ہے ، اس میں ڈرائیوروں کو بتایا گیا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت اپنی اور سڑک پر چلنے والے دیگر افراد کی حفاظت کا خیال رکھیں۔

اس سسٹم کو ویکولر اٹنشن اور سیفٹی ٹریکر کہا جاتا ہے اور اس کا مقصد روڈ ایکسیڈنٹ کو کم کرنا اور دارلحکومت میں ٹریفک سے متعلق حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ ریڈرا مونیٹرنگ سسٹم آرٹیفیشل انٹلی جنس کیمروں کی مدد سے ہائی ریزولوشن کی تصاوریں کھینچے گا اور خودکار نظام سے سیٹ بلٹ نہ پہننے والوں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کرے گا ۔

جو بھی ڈرائیورخلاف ورزی کرے گا ، اسے موبائل پر میسج موصول ہوگا اور انہیں اپنا رویہ درست کرنے کے بارے میں بتایا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button