متحدہ عرب امارات

دبئی اپنے طبی مراکز کو کورونا سے کیسے محفوظ رکھتا ہے؟ ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

کورونا وبا کے خلاف جہاں طبی مراکز اور طبی عملہ فرنٹ لائن پر لڑ رہا وہیں طبی مراکز ہی کورونا وبا کے پھیلاؤ کے مرکز بن سکتے ہیں۔ لہذا طبی مراکز کو کورونا سے پاک اور محفوظ رکھنا کسی بھی ملک کے لیے سب سے پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔

آیئے دیکھتے ہیں کہ دبئی اپنے طبی مراکز کو کیسے کورونا سے پاک رکھ رہا ہے۔

دبئی نے اپنے طبی مراکز کے لیے قواعد و ضوابط جاری کرتا ہے اور پھر ان پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے طبی مراکز کا معائنہ کرتا ہے۔ گزشتہ سال 2020 میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے تمام طبی مراکز کے معائنے کے لیے 7700 دورے کیے۔

تمام معائنہ جاتی دورے ہسپتالوں، کلینکوں، لیبارٹریوں اور دیگر طبی مراکز پر کیے گئے، جن کا مقصد کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ڈی ایچ اے کی جانب سے جاری کردہ قواعد پر عمل در آمد کو یقینی بنانے تھا۔

خیال رہے کہ جنوری میں دبئی ہیلتھ اتھارٹٰی نے طبی مراکز کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کئے تھے۔ جن میں ٹیلی میڈیسن، زاتی حفاظت کی کٹس، اور تفریحی اور ویٹنگ ایئریاز کے حوالے سے قواعد پہلے سے زیادہ سخت کیے گئے تھے۔

مزید برآں، ڈٰی ایچ اے کی جانب سے وارننگ دی گئی تھی ان قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button