متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پولیس نے سیکورٹی پیٹرول میں بھارتی خاندان کو پناہ دی

خلیج اردو
29 اگست 2021
عجمان : ایک بھارتی باپ نے عجمان پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے کہ پولیس نے ان کے خاندان کو سیکورٹی پٹرول میں انتظار کرنے کیلئے پناہ دی۔

ہفتے کے دن اس کے بچے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کیلئے انتظار کررہے تھے کیونکہ اس کے بعد ان کا اسکول کھلنے والا تھا۔ اس دوران پولیس اہلکار نے آکر ان کی مدد کی۔

اس نیک نیتی پر مبنی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے حتیٰ کہ عجمان کے ولی عہد شہزادہ شیخ عمار بن حمید النعیمی نے اسے انسٹاگرام سٹوری کے طور پر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے عجمان پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عجمان پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں والد کو ملیالم زبان میں سنا جا سکتا ہے کہ کس طرح بہت سے خاندان پی سی آر ٹیسٹ کروانے کیلئے آئے تھے۔

شکرگزار والد کا کہنا ہے کہ جب ہم دھوپ میں انتظار کر رہے تھے تو ایک پولیس والا آیا اور میری بیوی اور بچوں کو گاڑی میں آنے کو کہا۔

اس کے بعد اسے عربی میں پولیس کا شکریہ ادا کرتے سنا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی اس کا خاندان باہر نکلا ، اس نے ان سے پوچھا کہ اے سی پر مشتمل پولیس کا کی پٹرولنگ گاڑی کیسی تھی؟ پولیس اہلکار ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اور الوداع کہتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button