متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان اور عجمان کے حکمران شیخ حمید کے درمیان لندن کی سڑک پر اتفاقیہ ملاقات، شیخ ہمدان کے قابل احترام رویے نے لوگوں کے دل جیت لیے، ویڈو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی عجمان امارات کے حکمران اور یو اے ای سپریم کونسل کے رکن شیخ حمید بن راشد النعیمی اور دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد الکتوم کے درمیان منگل کے روز لندن کی سڑک پر اتفاقیہ ملاقات۔

ویڈیو میں شیخ ہمدان کو چل کر شیخ حمید کے پاس جاتے اور ان سے ملتے دیکھا جا سکتا۔ شیخ ہمدان شیخ حمید کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اور سوشل میڈیا صارفین شیخ حمید کا اس قدر احترام کرنے پر شیخ ہمدان کی تعریف کر رہے ہیں۔

یاد رہے شیخ ہمدان اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ بیرون ملک تعطیلات پر ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے نومولود جڑواں بچوں کے ساتھ کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ جس میں وہ اپنے بچوں کو گود میں اٹھاے گوڈولوفن اصطبل کے سامنے کھڑے تھے۔ جہاں انہوں نے اپنے بچوں کو ڈربی ریس جیتنے والے گھوڑے سے بھی ملوایا۔

 

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button