متحدہ عرب امارات

خواتین سے پرینک کے نام پر بدتمیزی کرنے والا یوٹیوبر گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
18 جون 2021
لاہور : پاکستان میں مشہور یوٹیوبر علی خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے پرینک کے نام پر خواتین سے بدتمیزی کی تھی۔

خلیج تائمز نے ایکسپریس ٹریبیون کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ گجرانوالا کے رہائشی کو مقامی پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب صدف علوی نے آمنہ بیگ کو جو کہ اسلام آباد میں سب ڈوئژنل پولیس افیسر ہے ، کو ٹویٹ میں ٹیگ کرکے پولیس سے اس نازیبا سلوک پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

صدرف علوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ مرد خواتین کو عوامی مقام پر ہراساں کررہا ہے لیکن کوئی اس کو پوچھنے والا نہیں ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مذکورہ ویڈیو بھی ٹویٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرس ہوئی تھی۔

سی او پی گجرانوالا نے یوٹیوبر علی کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کی عزت و آبرو کی حفاظت اولین ترجیج ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button