متحدہ عرب امارات

پولیس نے شور کرنے والی گاڑیاں چلانے والوں کو جرمانہ کردیا، کریک ڈاؤن میں 770 گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی

خلیج اردو
02 اگست 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں حکام نے 770 ڈرائیوروں کو شور والی گاڑیاں چلانے پر جرمانہ کر لیا ہے۔ یہ خلاف ورزیاں رواں سال کے پہلے ششماہی میں ریکارڈ کی گئیں۔

سوشل میڈیا چینل پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں ابوظبہی پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ کچھ ڈرائیوروں کے منفی رویوں کو دیکھا گیا ہے ان میں خاص کر نوجوان ڈرائیور ایسی گاڑیاں چلاتے ہیں جس کی وجہ سے شور پیدا ہوتا ہے اور ان کی بے ترتیب ڈرائیونگ کے برے نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

ابوظبہی پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ نے تصدیق کی ہے کہ شور مچانے والی گاڑی سے افراتفری پھیلتی ہے۔ اس سے الجھن اور بے سکونی پیدا ہوتی ہے اور خاص کر بچے اور بزرگ اس سے متائثر ہو جاتے ہیں۔

حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی گاڑی کی نشاندہی کرے جس سے شور پیدا ہو اور اس کیلئے 999 پر کال کریں۔ کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ڈرائیوروں کو برداشت نہیں کریں گے۔

ٹریفک قانون کے آرٹیکل بیس کے مطابق شور کرنمے والی گاڑی چلانے پر دوہزار درہم کا جرمانہ کیا جائے گا۔ ٹریفک بک میں بارہ پوائنٹس لگائے جائیں گے ، حکام نے نشاندہی کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button