متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بے ہنگم گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں نے سرخ بتی کو پار کیا ، 51,000 درہم جرمانہ ، پولیس نے وارننگ جاری کر دی

23 اکتوبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے سوشل میڈیا پر ڈرائیوروں کو ورننگ جاری کی ہے کہ وہ سرخ بتی پر سے گزر کر وہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو کیسے مشکل میں ڈالتے ہیں اور اس کیلئے پولیس نے حقیقی زندگی سے مثال دی ہے۔

جیسے کہ یہ ان کے حفاظتی مہم کا حصہ ہے، دبئی پولیس نے ایسے ڈرائیوروں کی غلطیاں ایک ویڈیو میں شیئر کیں ہیں جنہوں نے ٹریفک کی سرخ بتی کی پرواہ نہیں کی اور وہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت خصوصی توجو دیں اور ٹریفک کی بتی کا خیال رکھیں۔ سرخ بتی پر نہ رکنے کی سب سے بڑی وجہ انٹرنیٹ کا استعمال ، فون پر بات چیت ، تصویریں بنانا یا گاڑی میں موجود افراد سے بات چیت ہے۔

ڈرائیوروں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ پیدل چلنے والوں کے ساتھ ساتھ ان کے عام صورت حال کے بارے میں بھی چوکنا رہیں۔

ابوظبہی پولیس نے سرخ بتی پر سے گزرنے سے متعلق جرمانوں کی یاد دہانی کرائی ہے۔ ڈرائیوروں کو 1,000 درہم جرمانہ اور ٹریفک بک میں بارہ پوائنٹس ڈالے۔

گاڑی پھر ممکنہ طور پر تیس دنوں کیلئے قبضے میں لی جائے گی اور جب آپ گاڑی کو لینا چاہوگے تو اس کیلئے 51,000 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ڈرائیور کا چھ مہینوں کیلئے لائنسس معطل کیا جائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button