متحدہ عرب امارات

اپنے بیٹے آرین خان سے ملنے کیلئے شاہ رخ خان ممبئی جیل پہنچ گئے

خلیج اردو
21 اکتوبر 2021
ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان جمعرات کو ممبئی ارتھر روڈ پر واقع جیل میں اپنے بیٹے آرین خان سے ملاقات کیلئے پہنچے ہیں۔ آرین یہاں جیل میں ممبئی کروز چھاپہ کیس میں جیل میں ہیں۔

اس سے قبل بدھ کے روز آرین خان کی درخواست ضمانت مسترد کی گئی تھی۔ ان کے ہمراہ آرباز مرچنٹ اور مونم دھمیچہ کی بھی ضمانت مسترد ہوئی تھی۔

ممبئی کے نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز نے کروز ڈرگس پارٹی کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے سلسلے میں انہیں ضمانت دینے سے منع کیا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد آرین خان نے بمبئی ہائی کورٹ میں این ڈی پی ایس کورٹ کے خلاف درخواست دی ہے۔ آرباز مرچنٹ کے وکیل کا بھی کہنا ہے کہ آج بمبئی ہائی کورٹ میں جائے گا۔

این سی بی کی ایک ٹیم نے کورڈیلیا کروز جہاز پر مبینہ ڈرگ پارٹی پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا تھا ۔ یہ جہاز 2 اکتوبر کو وسط سمندر میں گوا جا رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے میں اب تک دو نائیجیرین شہریوں سمیت مجموعی طور پر 20 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button