متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس چیف نے 280 غیر ملکی مزدوروں کو رہائش مہیا کرنے کا حکم دے دیا

غیر ملکی افراد کویڈ19 کی وبائی صورتحال کی وجہ سے ایک زیر تعمیر عمارت میں مقیم تھے

شارجہ پولیس کے چیف میجر جنرل سیف آل زیری آل شمسی نے شارجہ ٹی وی پر لائیو کال کا نوٹس لیتے ہوئے 280 افراد کو رہائش فراہم کرنے کا حکم دیا ۔

شارجہ ٹی وی پر ایک لائیو شو میں بتایا گیا کہ ایک زیر تعمیر عمارت میں 280 بے روزگار مزدوروں نے پناہ لی ہوئی ہے ۔ شارجہ ٹی وی کے ڈیٹ لائن پرگرام میں ایک صارف نے فون کیا اور بتایا کہ کس طرح گرمی میں 280 افراد ایک زیر تعمیر عمارت میں پناہ لئے ہوئے ہیں جس پر شارجہ پولیس چیف نے نوٹس لیتے ہوئے شارجہ پولیس کو حکم دیا کہ ان بے روزگار افراد کے لئے رہائش کا بندوبست کیا جائے اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔

یہ اقدام شارجہ پولیس کی کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں لوگوں کی حفاظت اور سیکورٹی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی ایک کھڑی ہے ۔

شارجہ پولیس چیف انتطامیہ کو ان بے روزگار افراد کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ اس وبائی صورتحال میں انسانی جانوں کی حفاظت کو ممکن بنایا جاسکے ۔

شارجہ پولیس چیف نے تونصل جنرل سے بھی رابطہ کیا اور بے روزگار افراد کی وطن واپسی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بات چیت کی ۔شارجہ پولیس چیف نے بے روزگار افراد کی باعزت وطن واپسی کے لئے تونصل جنرل کو معاملات نمٹانے کا کہا۔ شارجہ پولیس چیف نے ان افراد کی رہائشی مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کے احکامات صادر فرمائے ۔

 

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button