متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس کی جانب سے کار سواروں کو دوران ڈرائیونگ احتیاط برتنے کی ہدایت، ویڈیو دیکھیں

پولیس کی جانب سے لوگوں کو  منگل کے روز صبح 10 بجے پولیس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پروگرام دیکھنے کی درخواست کی گئی ہے

 

خلیج اردو آن لائن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کے ختم کیے جانے کے ساتھ متحدہ عرب امارات معمول کی زندگی کی جانب واپس لوٹ رہا ہے، ایسے میں شارجہ پولیس کی جانب سے کار ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

شارجہ پولیس نے یہ ہدایت اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کر کے دی ہے۔

20 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں حکام نے دیکھایا ہے  ڈرائیور کی جانب سے بغیر احتیاط کے جب گاڑی کسی چوک چوراہے میں داخل کر دی جاتی ہے تو اس کے کیا نتجائج برآمد ہوتے ہیں۔

اس ویڈیو میں دو کاروں کو آپس میں ٹکراتے ہوئے دیکھایا گیا ہے، اس ٹکر کے دوران دونوں ڈرائیوروں کو نقصان پہنچا۔

مزید برآں شارجہ پولیس کی جانب سے لوگوں کو  منگل کے روز صبح 10 بجے پولیس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پروگرام دیکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس پروگرام میں موسم گرما میں گاڑیوں کے ٹائروں کی حفاظت کے حوالے سے بات کی جائے گئی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button