متحدہ عرب امارات

کرسٹانو رونالڈو اور شیخ ہمدان کی جم میں ایک ساتھ ورزش کرنے کی ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔ عالمی فٹبالر اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل سپورٹس کانفرنس اور دبئی گلوبل سوسر ایوارڈ شو میں شرکت کریں گے۔

کرسٹانو رونالڈو نے جعمرات کے روز دبئی میں دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈٰیا پر جاری کی ہیں۔

اور شیخ ہمدان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں رونالڈو اور شیخ ہمدان کو جم میں ٹریڈ مل مشین پر دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ جمعرات کے روز سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیخ ہمدان کےساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کرسٹانو رونالڈو نے لکھا کہ "آپ سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوئی”۔

خیال رہے کہ رونالڈو دبئی میں اپنے دورے کے دوران دبئی گلوب ایوارڈ میں شرکت کریں گے۔ اور امید کی جارہی ہے کہ اس شو کے دوران رونالڈو کو اس صدی کا بہترین کھلاڑی ہونے کا ایوارڈ جیت جائیں گے۔

ایوارڈز جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان اتوار کے روز منعقد ہونے والے ایوارڈ شو کے دوران کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ رونالڈو دبئی انٹرنیشنل سپورٹس کانفرنس کے دوران اپنی کامیابی کے حوالے سے خیالات کا اظہار بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ اس کانفرنس میں دیگر کئی نمایاں شخصیات شرکت کریں گیں، جیسا کہ فیفا کے صدر اور بیرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیونڈاسکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fazza (@faz3)

Source: Gulf News, Khaleej Times, Instagram

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button