متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان کی دبئی میں شتر مرغ کے ساتھ ریس، دیکھیے کون جیتا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ ہمدان جب دبئی میں سائیکلنگ کر رہے تھے اسی وقت ان کے پاس سے ایک شتر مرغ گزرتا ہے۔

شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "آج کی صبح ایک بار پھر بال بال بچا”۔

ویڈٰیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ ہمدان اور انکے ساتھی سائیکلسٹ سائیکلنگ کرتے جا رہے ہیں جب اچانک ایک شتر مرغ (جو دنیا کے تیز ترین پرندہ مانا جاتا) ان کے ساتھ دوڑنے لگتا ہے اور پھر اچانک سے سڑک کی دوسری طرف نکل جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fazza (@faz3)

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی میں شیخ ہمدان نے ایک تصویر جاری کی تھی جس میں ایک شترمرغ انکے سائیکلنگ ٹریک کے اوپر سے گزر جاتا ہے۔

شیخ ہمدان جنگلی حیاتیات کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ گزشتہ سال اگست میں ان کی مرسیڈیز گاڑی پر ایک فاختہ نے گھونسلا بنا کر اس میں بچے دے دیے تھے جس کے بعد شیخ ہمدان نے وہ گاڑی تب تک استعمال نہیں کی تھی جب تک فاختہ کے بچے بڑے ہو کر اڑ نہیں گئے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button