متحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے یو اے ای کے کورونا کے خلاف اقدامات پر مشتمل متاثر کن ویڈیو جاری کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ 2020 نے ثابت کر دیا ہے کہ یو اے ای اپنی اقدار، یکجہتی اور رواداری کے باعث کے ایک مضبوط ملک ہے۔

ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ میں شیخ محمد نے لکھا کہ "2020 وہ سال ہے جس نے ہمیں ان اصولوں کے اصل معنی سمجھاے جن میں ہم بطور ایک قوم کے یقین رکھتے ہیں۔ اس نے ہمارے خاندانوں، ہمارے دلوں اور ہمارے ساتھ کام کرنے والوں کو اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے آپس میں جوڑ دیا”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یو اے ای نے ایک چیلنج سامنا کیا اور پھر اس سے نمٹنے پر پورے نمبر حاصل کیے۔

شیخ محمد نے ایک ویڈیو بھی شائع کی جس میں کورونا وبا کے شروع ہوتے ہیں یو اے ای کی اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور 2020 کے ہر اہم اقدام کو دیکھایا گیا ہے۔ جس میں سٹریلائزیشن مہم اور مریخ پر ہوپ پروب مشن بھیجنا بھی شامل ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ 2020 میں ہر کسی نے سیکھ لیا نوجوانوں پر اعتماد ہمیں کہکشاؤں تک لیجا سکتا ہے۔

اور متحدہ عرب امارات ایک چیز اور ہر ایک شخص سے اوپر ہے اور اتحاد سب سے افضل ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button