متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: وزارت دفاع کی جانب سے اتوار کی صبح ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو جاری کر دی گئی

خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے پیر کے روز ایک خوفناک ٹریفک حادثنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ جس میں ایک گاڑی کو تیز رفتاری سے سڑک پر ٹریفک کے مخالف سمت سے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی تیز رفتاری سے ٹریفک کی مخالف سمت آ رہی ہے، جو سامنے سے آنے والی گاڑیوں میں ٹکرانے سے بشمکل بچتی ہے لیکن بل آخر ایک گاڑی سے جا ٹکراتی ہے۔
جس کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا اور تین افراد اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے میں تھا۔

وزارت دفاع کی جانب سے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ” ام القواین میں اتوار کی صبح ہونے والے حادثے کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں ٹریفک قوانین کے خلاف غلط سمت میں تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ تحقیقات سے مزید پتہ چلا ہے کہ شیخ محمد بن زید روڈ پر ہونے والے حادثے کا باعث بننے والی گاڑی سے شراب بھی برآمد ہوئی ہے”۔

حادثے کی اطلاع اتوار کی صبح 1 بج کر 30 منٹ پر موصول ہوئی۔ حادثے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اور ایک گاڑی میں اگلی نشست پر بیٹھا نوجوان ہلاک ہوگئے۔

حادثےمیں جاںبحق ہونے والے تینوں افراد میں سے دو اماراتی نوجوان تھے جبکہ ایک جزیرہ کومروس کا رہائشی تھا۔

ٹریفک قوانین کے خلاف مخالف سمت سے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والا شخص جزیرہ کوموروس کا رہائشی تھا جبکہ زد میں آنے والی گاڑی دبئی سے راس الخیمہ کی جانب جار رہی تھی۔ جس میں دو اماراتی سوار تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button