متحدہ عرب امارات

تیز رفتار ایس یو وی نے متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر گاڑی کو ہٹ کیا، ایک ہزار درہم جرمانہ اور وارننگ جاری جاری

خلیج اردو
25 ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر انتباہ جاری کیا ہے کہ ٹریفک کے ضوابط کو پامال نہ کیا جائے اور عملی زندگی سے مثال دے کر ڈرائیوروں کو وارننگ دی ہے۔

پولیس نے مونیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر کے تعاون سے ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس میں تیز رفتار ایس یو وی ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی کے بعد ٹکر مارتی ہے۔

ویڈیو می ایس یو وی ڈرائیور لین بدلتے ہوئے اشارہ نہین دیتا۔ وہ سڑکے کے سخت حصے پر اورٹیک کرتا ہے جو پارکنگ کیلئے مختص ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لین بدلتے وقت ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث دیکھ نہیئں پاتا کہ آگے گاڑی پارک ہے اور جب وہ دیکھتا ہے تو دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

گاڑی روکنے میں ناکامی کے بعد ایس یو وی ڈرائیور پارک شدہ گاڑی میں اپنی گاڑی ٹکراتا ہے جس سے دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

ٹریفک اینڈ پیٹرول سنٹرل آپریشنز سیکٹرز نے ڈرائیوروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑک کے سخت سائیڈ پر اورٹیک نہ کریں جو ہنگامی صورت حال کیلئے مختص ہے۔ اس سڑک سے ہنگامی صورت حال میں تیز رفتاری سے نقل و حمل ہوتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قانون نمبر 42 کے مطابق جو ڈرائیور سڑک کا کنارہ استعمال کریں اسے ایک ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا اور ڈرائیونگ بک میں چھ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button