متحدہ عرب امارات

آپریشن کے دوران بچے کی توجہ ہٹانے کیلئے میڈیکل کی طالبہ نے گانا گایا ، ویڈیو وائرس ہوگئی

خلیج اردو
دبئی : ایک وائرل ویڈیو میں کم سن بچے کی توجہ ہٹانے کیلئے آپریشن کے دوران ان کیلئے ایک میڈیکل کی طالبہ نے گانا گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

گلف میڈیکل یونیورسٹی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک سال کا بچہ ڈرا ہوا تھا جب وہ آپریشن کے مرحلے سے گزر رہا تھا۔ اسے صرف آپریشن والی جگہ پر ہی نشہ دیا گیا تھا اور باقی وہ ہوش میں تھا۔

ویڈیو کیلئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ سرجری ایک سال کے بچے کی کی گئی ہے۔ یہ سارا مرحلہ لوکل انستیزیا ( میڈیکل کی زبان میں جب صرف آپریشن والی جگہ پر ہی نشہ دیا جائے) سے کیا گیا۔

اس مرحلے میں بچہ رو رہا تھا اور فریاد کررہا تھا اور اس دوران بچے کو پرسکون بنانے کیلئے ایک کوشش کے طور پر ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ نے گانا گایا،

گانے سے بچے کی توجہ ہٹ گیا اور وہ بچوں کے مشہور نظم بے بی شارک پر خاموش ہوگئا اور اس سے لطف اندوز ہوتا رہا۔

گلف میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹوڈنسٹس کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تالیاں بجا رہے ہیں اور بچہ بے بی شارک سے انٹرٹین ہورہا ہے۔ وہ اپنے بائیں ہاتھ کا آپریشن ہونے سے بے نیاز ہوجاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button