متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پولیس نے حادثے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام کیلئے وارننگ جاری کر دی

خلیج اردو
یکم نومبر 2020
شارجہ: شارجہ پولیس نے پیدال چلنے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک لائٹس کا خاص خیال رکھیں کہ وہ انہیں گزرنے کی اجازت دیتے ہوں۔ اگر وہ ٹریفک لائٹس کو سرخ ہوتا دیکھیں تو اپنی باری کا انتظار کریں اور جب بتی سبز ہوجائیں تو گزریں۔

شارجہ پولیس کے ٹریفک اینڈ کنٹرول سنٹر نے ایک فوٹیج جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روڈ کو بغیر احتیاط کے کراس کرنے کا کیا انجام ہو سکتا ہے۔

فوٹیج میں ایک شخص ٹریفک سنگلز کو دیکھے بغیر گزر رہا ہے جس سے ٹریفک کی ہمورای متائثر ہوجاتی ہے اور گاڑیوں کو اس کے بچانے کیلئے بریک مارنے پڑتی ہے۔ اس وقت ٹریفک سگنل لال ہوتی ہے۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ پیدال چلنے والے افراد احتطیاط کا دامن ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے اور چند منٹوں کے انتظار سے خود کو بچانے کیلئے اپنی زندگی کا رسک نہ لیجئے۔ پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹریفک کے ہمورا بہاؤ میں اپنا فرض ادا کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button