متحدہ عرب امارات

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو دوام بخشنے پر اتفاق

خلیج اردو
18 دسمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو ملاقات کی ہے جس میں دونوں دوست ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرا نے کورونا وائرس کے خلاف عالمی لڑائی کے ایک حصے کے طور پر دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا۔

شیخ عبداللہ نے تمام محاذوں میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے استحکام اور بہترین تعلقات کا اعادہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے ساتھ رابطوں اور تعاون کے چینلز کو آگے بڑھانے کے خواہش کا اظہار کیا۔

اس ملاقات میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سیلم الزبی بھی شریک تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button