متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: بالی ووڈ اداکر تشار کپور کو گولڈن ویزا سے نواز دیا گیا

خلیج اردو 22 دسمبر 2021

دبئی:بھارتی اداکار تشار کپورکو متحدہ عرب امارات کاگولڈن ویزا دے دیا گیا۔تشار کپور گولڈن ویزا حاصل کرنے والے بھارتی شخصیات کی فہرست میں نیا اضافہ ہیں۔ اس سے قبل شاہ رخ خان، موہن لال،بونی کپور،بزنس مین یوسف علی کو بھی متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزے سے نوازا گیا ہے۔

تشار کپورنے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنا میرے لئے قابل فخر ہے۔ میں حکام کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔اداکار نے مزید کہا کہ دبئی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے بہترین جگہ ہے۔میری آنے والی  چند فلمیں دبئی میں ہی شوٹ کی جائینگی۔

تشار کپور بالی ووڈکے ایک جانے مانے اداکار ہیں۔ انکے والد جتندر بھارتی فلمی دنیامیں نمایاں مقام رکھتے ہیں جبکہ انکی بہن ایکتا کپور بھی ٹیلی ویژن اور فلمی دنیا میں کی اسٹار ہیں۔

گولڈن ویزا عام طور پر سرمایہ کاروں،کاروباری شخصیات، سائنس و علم کے شعبوں سے وابستہ محقیقین اور طلبا کو دیا جاتا ہے جو متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد الکتوم کی ہدایت پر دیا جاتا ہے۔گولڈن ویزا کے حامل افراد  کو بغیر کسی کفیل کے متحدہ عرب امارات میں مکمل ملکیت کے ساتھ کاروبار کرنے، رہائش اختیار کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button