متحدہ عرب امارات

فروٹ باکس میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،دبئی ایئرپورٹ پر پاکستانی سمگلر گرفتار

خلیج اردو
16 جنوری 2021
دبئی : دبئی ایئرپورٹ دنیا کے جدید ترین ایئرپورٹ میں سے ہے اور یہاں سے منشیات سمگل کرنا کافی مشکل ہے۔ دبئی میں ایک سیاح نے ایئرپورٹ پر سے فروٹ باکس میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی ہے جسے ایئرپورٹ حکام نے ناکام بنا دیا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق حکام نے سیاح کے فروٹ باسکٹ میں چھپی ہوئی قریب 2 کلو چرس ملنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دبئی کی ابتدائی عدالت کے مطابق دبئی ایئرپورٹ آنے والے علاقے میں چوکس عملے نے 26 سالہ پاکستانی سیاح کو منشیات کے ساتھ پکڑا۔

کسٹم افسران نے پھلوں پر مشتمل لکڑی کے صندوقچے کے اطراف میں غیر معمولی موٹائی دیکھی تو انہیں شک ہوا۔ جس کے بعد تلاشی کے دوران 24 سالہ پاکستانی کے سامان سے دو کلوچرس برآمد ہوئی ۔دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعا علیہ کو غیر قانونی منشیات رکھنے اور اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کیس سے متعلق اگلی سماعت 11 فروری کو شیڈول ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button