متحدہ عرب امارات

دیوا کے اپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے کیسے رضاکارانہ طور پر انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے

خلیج اردو
05 دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں زیادہ تر سماجی اور معاشرتی کام کمیونٹی کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔ عوام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جاتا ہے اور انہی وجوہات کی بنا پر امارات دنیا بھر میں منفرد ہے۔

اس سلسلے میں دبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (دیوا) نے اپنی سمارٹ ایپلیکیشن اور ویب سائٹ پر ایک رضاکارانہ پروگرام ، آئی ویلینٹیئر کا آغاز کیا ہے ۔ جہاں اس کے ملازمین پوائنٹس کو ختم کرنے اور انعامات وصول کرنے کیلئے اپنے رضاکارانہ اوقات میں سائن اپ کرسکتے ہیں۔

عالمی یوم رضاکارانہ امور کے موقع پر شروع کیا گیا یہ اقدام دیوا کے اسٹاف میں رضاکارانہ خدمات کو بڑھانے اور فروغ دینے کیلئے دیوا کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ یہ دبئی گورنمنٹ ایکسیلنس کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے اور متحدہ عرب امارات میں رضاکارانہ خدمات میں ڈیوا کی پہلی پوزیشن کو اور نمایاں کرتا ہے۔

اماراتی معاشرے میں رضاکارانہ خدمات بہت گہری روایت کی شکل اختیار کر گئیں ہیں۔ یہ ایک مہذب نقطہ نظر پیش کرتا ہے جو متحدہ عرب امارات کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ دیوا رضاکارانہ خدمات کیلئے ایک مربوط اور پائیدار نظام میں کام کرتا ہے۔ سماجی طور پر ایک ذمہ دار تنظیم کے طور پر دیوا اپنے عملے اور اسٹیک ہولڈرز کے مابین رضاکارانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرتا ہے۔ دیوا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او سعید محمد التائیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کو پائیدار رضاکارانہ کام کرنے کی ترغیب دینے بارے متعدد پروگراموں اور اقدامات کا آغاز کیا ہے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ امور کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

آئی وولینٹیر پروگرام شروع کرنے سے دیوا دبئی میں پہلی سرکاری تنظیم ہوگی جو کاغذ استعمال کرنے کے بجائے ڈیجیٹل میدان میں قدم رکھے گا اور رضاکارانہ کام کاغذات کے فائل سے الکٹرانک الات تک منتقل ہوگا۔

"دیوا اقتصادی ، ماحولیاتی اور معاشرتی اہداف کے مابین توازن قائم رکھنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ یہ معاشرتی خدمت کیلئے ایک ادارہ جاتی فریم ورک کے مطابق ہے۔ دیوا نے اپنے رضاکارانہ ڈپلومہ کا آغاز 2019 میں کیا جو تمام مذاہب اور قومیت کے افراد کی یکساں خدمت پر یقین رکھنے کے تصور پر تھا ۔

دیوا کے ملازمین دیوا کے اقدامات ، رضاکارانہ اور انسان دوست پروگراموں کو کامیاب بنانے میں خاطر خواہ کردار ادا کرتے ہیں جو اس کی حکمت عملی اور معاشرے کو بااختیار بنانے کی کوششوں کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ دیوا میں اسٹراٹیجی اینڈ گورنمنٹ کمیونی کیشنز کے ایگزیکٹو نائب صدر خواجہ الم مہیری کا کہنا ہے کہ ڈیوا نے 2013 سے لے کر 2019 تک 330 اقدامات کا آغاز کیا ہے جس میں 131،000 گھنٹے رضاکارانہ کام کرنا شامل ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button