متحدہ عرب امارات

دبئی انویسٹمنٹ پارک: دو گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی، ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق، شیخ ہمدان نے خراج تحسین پیش کیا

دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق دونوں گوداموں میں آگ دوپہر 3 بچ کر 43 منٹ پر لگی

 

خلیج اردو آن لائن: دبئی اونویسٹمنٹ پارک کے ایک اہلکار کی طرف بتایا گیا ہے منگل کے روز پارک کے دو گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم اس آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیم کے فرسٹ سارجنٹ عادل ناصر صالح خدمات سر انجام دیتے جاں بحق ہوگئے۔

دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق دونوں گوداموں میں آگ دوپہر 3 بچ کر 43 منٹ پر لگی۔ تاہم مختلف اسٹیشنوں سے فائر فائٹرز آگ بھجانے کے لیے روانہ کر دیے گئے تھے۔ آگ پر 5 بج کر 30 منٹ پر قابو پا لیا گیا۔

مزید برآں آگ بھجانے کے دوران ہلاک ہونے والے ریسکیو کے سارجنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر کہا:

” سول ڈیفنس کے قیمتی اہلکار زندگیوں کی حفاظت، سکیورٹی اور ہمارے ملک کے تحفظ کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ آج دبئی نے سارجنٹ ناصر صالح کو کھویا ہے، جو اپنی فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگیا۔ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ شہید پر رحم کرے اور اس کے خاندان صبر عطا کرے”

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button