خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

خبردار: اب متحدہ عرب امارات میں منشیات کی لین دین سے حاصل ہوینوالی رقم ساتھ رکھنے پر آپکو 1 لاکھ درہم جرمانہ اور جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے-

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ کے ذریعے منشیات کے کاروبار کے ذریعے کمائی گئی رقم ساتھ رکھنے کے جرمانے بارے وضاحت پیش کردی۔

پبلک پراسیکیوشن نے وضاحت کی کہ کوئی بھی شخص جو منشیات کے کاروبار سے کمائی گئی رقم رکھتا ہے، چھپاتا ہے یا اس کی لین دین کرتا ہے تو اسے قید اور ایک لاکھ درہم سے کم جرمانہ نہیں کیا جائے گا، بشرطیکہ اس رقم کی منشیات کے کاروبار سے تعلقی کے کافی ثبوت موجود ہوں۔

یہ پوسٹس پبلک پراسیکیوشن کی کمیونٹی ممبران میں قانونی ثقافت کو فروغ دینے اور ملک میں اپ ڈیٹڈ قانون سازی کے بارے میں ان کی آگاہی بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button