متحدہ عرب امارات

پی سی آر ٹیسٹ کے خاتمے کے بعد ابوظبہی پولیس کنوائے کی صورت میں چیک پوسٹ سے روانہ ہوئی

خلیج اردو
19 ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی اور دبئی کے درمیان بنائے گئے چیک پوسٹ کو ہٹایا گیا۔ یہ چیک پوست دونوں امارات کے درمیان کرونا پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق چیکنگ کرتا تھا۔

اتوار کے دن اس چیک پوائنٹ کو ختم کیا گیا تو ابوظبہی پولیس کی گاڑیاں ایمرجنسی لائٹس لگا کر کنوائے کی صورت میں واپس لوٹ آئی۔

پولیس نے عوام کا تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے اور کرونا وائرس حفاظتی اقدامات کی پیروی پر زور دیا ہے۔

ابوظبہی ٹی وی کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں گاڑیاں غنٹوٹ کے علاقے میں سے گزر رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by قناة أبوظبي (@abudhabitv)

حکام کے مطابق دارلحکومت میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کے خاتمے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا کہ کرونا کیسز میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور امارت میں صرف 0.2 فیصد تک کے کیسز مثبت آئے ہیں۔

جولائی 2020 کے بعد سے ابوظبہی آنے والوں کیلئے لازم کیا گیا تھا کہ یہاں آنے والوں کو پی سی آر کا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دینا تھا۔

دبئی سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے لوگوں کو اب ٹیسٹ کا منفی نتیجہ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن پھر بھی انہیں بہت سے عوامی مقامات میں داخل ہونے کیلئے الحسن ایپ پر سبز اسٹیٹس ہونا ضروری ہے۔

عوامی عمارات ، مالز ، ریستورانوں اور مقامات پر سیکورٹی عملہ دیکھے گا کہ داخل ہونے والوں کے پاس گرین پاس ہے یا نہیں۔

وہ لوگ جنہیں کورونا ویکسین دی گئی ہے ان کا اسٹیٹس گرین رہتا ہے جب تک کہ ان کا ہر 30 دن میں ایک بار پی سی آر ٹیسٹ ہوتا ہے۔ جو لوگ کرونا ویکسین نہیں لگواتے وہ یہ اسٹیٹس پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ تین دنوں تک گرین رکھ سکتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button