متحدہ عرب امارات

دبئی، انسٹاگرام کی دو مشہور شخصیات سمیت 10 دیگر افراد ڈیڑ ارب درہم کے فراڈ میں گرفتار

دبئی پولیس کے مطابق دبئی میں مقیم سائبر اسکینڈل میں ملوث بارہ لوگوں پر مشتعمل جعلسازوں کے ایک گروہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کی جانب جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 لوگوں پر مشتعمل جعلسازوں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو انٹرنیٹ پر اربوں درہم کی دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن انسٹاگرام کی دو مشہور شخصیات ریمنڈ عباس (ہشپوپی) اور اولیکان جیکب بھی شامل ہیں۔

پولیس کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اس گروہ کا پتہ فاکس ہنٹ 2 نامی آپریشن کے ذریعے لگایا گیا ہے۔ جس سے ایک آن لائن فراڈ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جو متحدہ عرب امارات کے باہر منی لانڈرنگ ، سائبر فراڈ ، ہیکنگ ، مجرمانہ نقالی ، بینکنگ فراڈ اور شناخت کی چوری سمیت دیگر جرائم کا ارتکاب کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کچھ ایسی دستاویزات قبضے میں لی گئیں جو 1.6 ارب درہم کے فراڈ کا ثبوت فراہم کرتی ہیں۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہا کہ آپریشن کی کامیابی دبئی پولیس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button