متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مولادھار بارش اور اولے، جھیلوں کو پانی نے بھردیا

خلیج اردو

دبئی: دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش اور اولے پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ ملک میں حال ہی میں کافی ایسی بارشیں ہورہی ہیں جن میں اولے یا پھر برف کی آمیزش ہوتی ہے لیکن وہ شہر کے مختلف علاقوں تک پہنچ نہیں پاتے۔

 

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی این سی ایم نے سوموار کو دبئی کی القدرہ جھیل پر شدید بارش کی اطلاع دی ہے۔ المرموم ڈیزرٹ کنزرویشن ریزرو کا ایک حصہ، القدرہ میں مصنوعی جھیلوں کا جال موجود ہے۔

 

این سی ایم نے ایمریٹس روڈ ، ابوظہبی کے کچھ حصوں، العین اور راس الخیمہ پر بھی بارش کی اطلاع دیتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے کہ بارشوں اور تیز رفتار ہواؤں کی وجہ سے حدنگاہ متائثر ہوگی۔

 

متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں میں پچھلے ہفتوں سے شدید بارش اور اولے پڑ رہے ہیں۔ ملک پچھلے مہینے خزاں کے موسم میں تبدیل ہوا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 

این سی ایم نے پیشگوئی کی ہے کہ اکتوبر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ موسمی حالات میں تیزی سے تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button