متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش : سڑکوں کے اطراف میں ابشاریں اور پانی کے ریلے

خلیج اردو
ابوظبہی : یہ کوئی تبدیل شدہ تصویر نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی نظارہ ہے جہاں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے موسلادھار بارش نے سڑکیوں کا حلیہ ہی بدل کر رکھ دیا۔ جہاں یہ خوبصورت دیکھائی دے رہے ہیں وہاں آپ کو سڑکوں کے اطراف میں پانی کے ریلے اور ابشاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

خور فکاں میں ڈرائیوروں کو سڑک کے کنارے آبشاروں کی وجہ سے حیرانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ پیر کو کچھ علاقوں میں موسلادھاربارش ہوئی ہے۔ موسم سے متعلق سوشل میڈیا ہینڈل سٹورم سنٹر کے ذریعے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر ایک نظر ڈالیں اور دیکھے یہ خوبصورت نظارے۔

نیشنل سنٹر فار میٹرولوجی این سی ایم نے بھی ایک ویڈیو دیکھائی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خورفکاں میں سڑک پر سیلاب سا آمڈ آیا ہے۔

تیز بارش بعض اوقات متحدہ عرب امارات میں بارش سے حسین نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ تاہم حکام نے بتایا ہے کہ یہ کافی خطرناک ہوسکتا ہے اور اس سے کوئی پانی میں بہہ کر مر بھی سکتا ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات آفس نے ملک میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button