متحدہ عرب امارات

ہیلی کاپٹر نے متحدہ عرب امارات کے جزیرے پر طبی ایمرجنسی سے دوچار بنگلہ دیشی باشندے کو رسکیو کر لیا

خلیج اردو
دبئی:جب بات انسانی خدمت کی ہو تو متحدہ عرب امارات میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔ ایسی ہے گزشتہ ہفتے ابوظہبی کے مکاسب جزیرے پر طبی ایمرجنسی میں مبتلا ایک شخص کو بچانے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔

بنگلہ دیشی باشندے کو اپنے دل میں درد کی تکلیف ہورہی تھی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر نے کریٹیکل انفراسٹرکچر اینڈ کوسٹل پروٹیکشن اتھارٹی اور ابوظہبی پولیس کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن ابوظہبی پولیس کو ایمرجنسی کے بارے میں فون کال موصول ہونے کے بعد کیا۔

اس شخص کو ضروری علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button