متحدہ عرب امارات

پولیس نے ریکارڈ وقت میں ڈاکوؤں کو گرفتار کرتے ہوئے 350,000 مالیت کا قیمتی سامان خاندان کو واپس کر دیا

خلیج اردو

عجمان :عجمان پولیس نے 350,000 مالیت کی ڈاکیتی کا کیس حل کرتے ہوئے ریکارڈ وقت میں مجرموں کو پکڑا۔ حکام کے مطابق النعیمیہ پولیس اسٹیشن کو رپورٹ ملی کہ ایک ایشیائی خاندان کے گھر میں چوری کی گئی ہے اور مہنگے زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء چوری کر لی گئی ہیں۔

 

عجمان پولیس کے ڈائریکٹر کرنل احمد سعید النعیمی نے بتایا کہ شام کے وقت نعیمیہ کے علاقے میں گھر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب گھر میں کوئی نہیں تھا۔ واپس آنے پر گھر والوں نے دیکھا کہ گھر میں کپڑے، فرنیچر اور دیگر اشیاء بکھری پڑی ہیں۔ انہیں معلوم ہوا کہ ان کے سونے کے زیورات، رقم اور دیگر اشیاء چوری ہو گئی ہیں۔

  

اطلاع ملنے پر پولیس پٹرولنگ، مجرمانہ تفتیشی ٹیمیں اور سی آئی ڈی اے کی ٹیمیں چار منٹ میں گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔ فوری معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ مجرم کھڑکی سے گھر میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے محفوظ شدہ طلائی زیورات کو توڑا تھا جس کا تخمینہ 350.000 درہم تھا اور6000 درہم نقدی اور کچھ دیگر آلات تھے۔

 

پولیس کی تحقیقات نے انہیں الرشیدیہ کے علاقے میں دو دن کے اندر چوروں کو پکڑنے میں مدد دی۔ ملزم نے ایک ساتھی ہم وطن کے ساتھ ڈکیتی کرنے کا اعتراف کیا جسے گرفتار بھی کیا گیا۔

 

تحقیقات کے دوران اس شخص نے اعتراف کیا کہ وہ اور اس کا ساتھی گھر پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ چوری شدہ اشیاء کہاں چھپائی گئی ہیں اور پولیس نے چوروں کی جانب سے خرچ کی گئی معمولی رقم سمیت زیورات اور آلات خاندان کو واپس کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ال اولا ریڈیو پروگرام میں متائثرہ خاندان نے عجمان پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ریکارڈ وقت میں اس کارروائی کو سراہا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button