متحدہ عرب امارات

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے کپتان پولارڈ کی جارحانہ بیٹنگ ، ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیئے

خلیج اردو
04 مارچ 2021
اینٹیگوا : بدھ کے رواز ویسٹ انڈیز کے کپتا کیرون پولارڈ وہ تیسرے کھلاڑی بن گئے جنہون نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے ہوں۔ اس طرح انہوں نے ایک جارحانہ اننگز کھیل کر سری لنکا کے خلاف 4 ویکٹوں سے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔

یہ سری لنکا کے خلاف ویسٹ انڈیز کے چھٹے اوورز میں ممکن ہو پایا ۔پولرڈ نے اس سے قبل ہٹرک کا جشن منانے والے آف سپنر اکھلیا دھننیجیا کو لگاتار چھ چھکے لگا کر پریشانی سے دوچار کیا ۔۔

اس اوور سے پہلے اوور میں دھننجیا نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔انہوں نے ایک ہی اوور میں ایوائن لیوس، کرس گیل اور نکولس پورن کو تین گیندوں پر آؤٹ کیا اور ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پولارڈ نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز کی 2007 میں نیدر لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ اور بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ کے 2007 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی اننگز کی یاد تازہ کر دی۔

میچ میں پولارڈ نے 11 گیندوں پر 38 رنز اسکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے انہوں نے کہا کہ مجھے تیسرے چھکے کے بعد معلوم ہوا کہ میں چھ چھکے لگا سکتا ہوں۔ ایک بار جب پانچ چھکے لگائے تو مجھے پکا یقین ہو گیا کہ اب بولر کے بس میں نہیں کہ مجھے روک پائے۔

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 132 رنز کا ہدف دیا جو کالی آندھی نے کیرون پولارڈ کے دھواں دھار چھکوں کے باعث 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ہے۔

اس میچ میں 14 سالہ گریس گیل نے دو سالوں بعد انٹرنیشل حصہ لیا۔ سری لنکا کھلاڑیوں نے پولارڈ کی شاندار کارکردگی کی تعریف بھی کی۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button