متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی وجہ سے الرٹ جاری ،گاڑی چلانے والوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کی ہدایت کر دی

خلیج اردو
دبئی:نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی این سی ایم نے ہفتے کے روز ملک کے کئی حصوں میں بارش کی اطلاع دی تھی اور آج متحدہ عرب امارات کے کچھ حصوں میں موسم گرما کی بارش ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شارجہ میں البدایر، میڈم روڈ اور نزوا – الفیاد روڈ میں موسلادھار بارش کی اطلاع ملی ہے۔

الظفرہ میں گیسیورا کے اوپر بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی اطلاع ہے۔

اس سے قبل دبئی میں حطہ میں الوطن اسٹریٹ اور راس الخیمہ میں وادی براق میں شدید بارش ہوئی۔

این سی ایم نے ایک الرٹ میں ملک کے کچھ حصوں میں دھول اڑنے اور موسم خطرناک ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ کچھ مشرقی علاقوں پر محرک بادلوں کی تشکیل کا امکان ہے جو بارش سے منسلک ہے اور بعض اوقات 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلتی ہیں جس سے رات 8 بجے تک دھول اور ریت اڑتی رہتی ہے۔

این سی ایم اور اسٹورم سنٹر نے بارش کی کئی ویڈیوز جاری کیں ہیں۔ ویڈیوز سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ کلاؤڈ سیڈنگ کے ساتھ پوسٹ کیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تکنیک استعمال کی گئی تھی۔

زیادہ تر سڑکوں پر خراب موسمی حالات کے دوران رفتار کی حد خود بخود کم ہو جاتی ہے۔ گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گیلے موسم میں احتیاط سے گاڑی چلائیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button