متحدہ عرب امارات

شارجہ کے حکمران شیخ سلطان نے کم سن بچی کی خواہش پوری کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک اماراتی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونےکے بعد شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے جمعرات کے روز اس لڑکی سے مل کر اسکی خواہش پوری کردی۔

اماراتی لڑکی نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو میں شیخ سلطان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ ان سے کیسے مل سکتی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں خورفقان سے تعلق رکھنے والی ننھی رایان الخوری نے شیخ سلطان کے لیے اپنے پیار کا اظہار کیا تھا اور شارجہ شہر کو بہتر بنانے کے لیے شیخ سلطان کی محنت پر انکا شکریہ ادا کیا تھا۔

ویڈیو میں رایان کا کہنا تھا کہ اسکی خواہش ہے کہ شیخ سلطان اس کی ویڈٰیو دیکھیں کیونکہ وہ خود ان تک نہیں پہنچ سکتی۔

تاہم، شیخ سلطان کو جب وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے جمعرات کے روز اپنے محل میں رایان سے ملاقات کر کے اس کی خواہش پوری کردی۔

اپنے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے انہوں نے رایان کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شائع کیں، جن میں رایان کو شیخ سلطان کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید برآں، ننھی رایان نے اپنی فیملی کے ساتھ خورفقان تھیٹر میں دیکھائی جانے والی فلم خورفقان بھی دیکھی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button