متحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے یو اے ای کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے نئے سیاحتی مقامات کی ویڈیو جاری کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے ایسے تفریحی مقامات کو دیکھایا گیا ہے جو سیاحوں کی پہنچ سے تاحال دور تھے۔

ویڈیو میں سورج کی روشنی میں نہاتے قلعوں، ساحلوں کی بڑی تعداد، اور کائی سے ڈھکے واٹر فرنٹس کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ علاقے اسکاٹ لینڈ ہوں، لیکن نہیں یہ سب خوبصورت جگہیں یو اے ای میں مجودو ہیں۔

اور اس ویڈیو کو شیئر کرنے کا مقصد سیاحوں کو ان نئی سیاحتی مقامات کی طرف راغب کرنا ہے۔

اپنے ٹویئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شیخ محمد نے لکھا "میرا پیارا ملک”۔ اور یہ ویڈیو شیخ محمد کی جانب سے اس ماہ کے آغاز میں شروع کی گئی سیاحتی کمپین کا حصہ ہے۔

اس کمپین میں شیخ محمد کی جانب سے یو اے ای کے رہائشیوں کو ترغیب جی رہی ہے کہ وہ یو اے ای کے چھپے ہوئے خوبصورت مقامات کو تلاش کریں۔

اس کمپین کو”دنیا کی خوبصورت ترین سردیوں” کا نامی دیا گیا ہے۔ جو کہ 45 دن تک جاری رہے گی۔

اور اس کمپین میں ہر امارات کے خوبصورت اور نمایاں سیاحتی مقامات کو اجاگر کیا جائےگا۔

مزید برآں، شیخ محمد نے ہر فرد کو دعوت دی ہے کہ یو اے ای کی اصل روح کی کھوج کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button