متحدہ عرب امارات

شیخ محمد کی جانب سے سپر مارکیٹ کی سیر : اشیاء کی قیمتیں اور زخیرے کا معائنہ کیا

خلیج اردو
دبئی : انلائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم ایک سپر مارکیٹ میں مختلف مصنوعات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔

دبئی کے حکمران کو دبئی میں یونین کوآپریٹو سوسائٹی کی ایک برانچ کے گرد چہل قدمی کرتے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور اسٹاک کا مشاہدہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے انلائن وائرل ہورہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت معیشت نے حال ہی میں ایک پالیسی متعارف کرائی ہے جس میں بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو وضح کیا گیا۔ پالیسی کے تحت سپلائی کرنے والوں کو کچھ بنیادی اشیاء مثلاً دودھ، چکن، چینی، نمک، چاول اور دیگر کی قیمتوں میں اضافے کا جواز پیش کرنے کے لیے باقاعدہ ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button