متحدہ عرب امارات

50 سال پہلے شیخ زید کی پولیس گریجویشن تقریب میں شرکت کی ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

پیر کے روز ابوظہبی پولیس کی جانب سے ایک پرانی یادوں کو تازہ کرتی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں یو اے ای کے بانی شیخ زید کو 50 سال پہلے پولیس گریجویشن کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں ایک ریٹائر میجر کو دیکھایا گیا ہے جو اپنی 50 سالہ پرانی یادوں کے حوالے سے بتاتے ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ زید پولیس دستے کے چاک چوبند دستے کا معائنہ کرتے ہوئے سامنے سے گزر رہے ہیں۔

میجر عبداللہ محمد المری نے ویڈیو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ "میں 14 جولائی 1968 میں ابوظہبی پولیس میں شمولیت اختیار کی اور ابوظہبی پولیس اسکول میں ٹریننگ حاصل کی جو اب پولیس کالج کے نام سے جانا جاتا ہے”۔

ان کی ٹریننگ 6 ماہ تک جاری رہی، میجر المری نے بتایا کہ 52 سال پہلے آج کے دن یعنی 22 فروری ک1969 کو کیڈٹ پولیس اسکول سے پاس آوٹ ہوئے۔

میجر المری کے مطابق اس کورس کو شیخ زید کے پہلے اسکواڈ کا نام دیا گیا تھا کیونکہ شیخ زید اس کورس کے سرپرست تھے۔

انہوں نے بتایا کہ "شیخ زید کی جانب سے گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے پر تمام کیڈٹ بہت خوش تھے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button