متحدہ عرب امارات

طالبان نے امراللہ صالح کے گھر سے کرنسی اور سونے جواہرات سے بھرے بیگ برآمد کیے ہیں

خلیج اردو
13 ستمبر 2021
کابل : طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے ایسے بیگ برآمد کیے ہیں جو امریکی ڈالروں سے بھرے پڑے تھے اور جن میں سونے جواہرات تھے۔

طالبان کے ملٹی میڈیا برانچ کے چیف احمداللہ متقی نے ٹویٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں مبینہ طور پر امراللہ صالح کے گھر سے برآمد شدہ کرنسی نوٹ اور سونا جواہرات موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں طالبان جنگجوؤں کو نقد رقم کی گنتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

طالبان نے دعویٰ کیا کہ صالح کی رہائش گاہ سے مجموعی طور پر ساڑھے چھ ملین امریکی ڈالر ، 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئی ہیں۔

نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے سابق سربراہ امراللہ صالح جو افغانستان کے نائب صدر بھی تھے، طالبان کے خلاف نامعلوم مقام سے مذاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Source : The Tribune

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button