متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد اپنے والد شیخ زاید کی طرح ہمت و حوصلہ کی علامت ہے، نائب صدر کی جانب سے خراج تحسین کا پیغام

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ نئے صدر امید اور عزم کے ساتھ ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔

جمعہ کے روز شیخ محمد نے تیسرے صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک پرکشش ویڈیو میں اپنے تائثرات کا اظہار کیا۔

شیخ محمد بن زید النہیان کو اس ہفتے کے شروع میں متفقہ طور پر ملک کے تیسرے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ ان کے بھائی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 13 مئی کو 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم نے شیخ محمد بن زاید کو اپنا بھائی اور دوست قرار دیتے ہوئے بتایا کہ شیخ محمد نے مختلف چیلنجوں کے باوجود ملک کے روشن مستقبل کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا عزم متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی یاد تازہ کرتا ہے۔ ہمیں ان میں ہمت کا وہی شعلہ نظر آتا ہے جو زید کے دل میں جل رہا تھا۔

نائب صدر نے شیخ محمد بن زاید کو ملک کی طرف سے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کو ایک شاندار مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button