عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی:یوٹیوبر نے فلاحی کاموں کیلئے دس ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے خود کو گلاس ڈبے میں بند کر دیا

خلیج اردو
دبئی:مشہور یوٹیوبر ابوفلاح نے افریقی اور مشرق وسطی ممالک کے متاثرین کو سردی میں گرم اشیا فراہم کرنے کیلئے رقم جمع کرنے کیلئے خود کو برج پارک ڈاون ٹاون دبئی میں نصب گلاس کے ڈبے میں بند کردیا۔ابوفلاح نے دس ملین ڈالر فنڈ جمع کرنے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

حسن سلیمان المعروف ابوفلاح کہتے ہیں کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ رقم جمع کرنے کیلئے اس ڈبے میں دو سے تین ہفتے رہنا پڑسکتا ہے۔ایسا ممکن بنانے کیلئے انہیں شہریوں کا ساتھ چاہیے ہوگا۔ابوفلاح نے شہریوں کے خذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کے لئے پھول اور دیگر اشیا لارہے ہیں۔ایک نوجوان ان کے لئے کمبل لیکر آیا اور فنڈز جمع ہونے تک گلاس کے باہر کھڑا رہنے کا اعلان کیا۔ابوفلاح نے بتایا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے بھی انہوں نے پوری دنیا میں فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کررکھی ہے جس میں ہر سیکنڈ میں امریکہ اور سویڈن سمیت دیگر ممالک سے ہزاروں ڈالرز فنڈز مل رہے ہیں۔ابوفلاح نے گلاس میں رہ پہلے روز تین لاکھ ستر ہزار ڈالر کا فنڈ اکھٹا کیا۔

 

ابوفلاح کے مطابق لوگوں نے انکو یوٹیوب ہر ایک اسٹار بنایا اور بدلے میں وہ جو کچھ کر رہے ہیں یہ انتہائی کم ہے۔بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو سردیوں میں گرم ملبوسات اور دیگر گرم اشیا نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔اس مہم سے جمع ہونے والی رقم سے ہم ایسے افراد کی کسی حد تک مدد کر سکتے ہیں۔

 

ابوفلاح نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی یمن،لبنان اور جارڈن کے متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے مہم شروع کی تھی۔مہم میں انہوں نے مسلسل اٹھائیس گھنٹے لائیو براڈکاسٹ کیا جسے اٹھائیس ملین افراد نے دیکھا تھا۔انہوں نے اس مہم میں ایک ملین ڈالر جمع کئے تھے۔

 

ابوفلاح نے عوام کو سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پیسے دیکر مدد نہیں کرسکتے تو دوسروں کو مدد کرنے کی تلقین کریں۔ابوفلاح کے گلاس کے ڈبے میں بند ہونے کو اس کے یوٹیوب چینل پر لائیو دیکھایا جارہا ہے۔ عوام بھی اس لنک پر کلک کر کے اپنی عطیات دے سکتے ہیں۔
MBRGI.ae/WARM WINTER.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button