متحدہ عرب امارات

ماسک پہننے کے حیرت انگیز فائدہ سامنے آگئے ، عالمی تحقیق میں مفید انکشافات

خلیج اردو
17 نومبر 2021
دبئی : عالمی ادارے کی جانب سے ایک منفرد تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے جس کے مطابق ماسک پہننا کرونا وائرس سے حفظات کا سب سے موئثر طریقہ ہے جس کی وجہ سے کیسز کے امکانات میں 53 فیصد تک کمی آتی ہے۔

ایک غیر فارماسیوٹیکل انٹرونشین کی جانب سے ایک منظم جائزہ اور میٹا انالیسز سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے ماسک پہننا ، ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا سب فائدہ مند ہے۔لیکن ان میں ماسک پہننا سب سے زیادہ مؤثر پایا گیا ہے۔

مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد ذاتی حفاظتی اور سماجی اقدامات بشمول ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی دوری کرونا کیسز میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ محقیقین نے ان تمام حفاظتی تدابیر جاری رکھنے پر زور دیا ہے لیکن ماسک پہننے کے فوائد کو خاص طور پر اجاگر کیا ہے۔

موناش یونیورسٹی اور ایڈنبرا یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر مختلف اقدامات جیسے لاک ڈاؤن ، سرحدوں، اسکولوں اور کام کی جگہوں کی بندش کے بادی پر ان کے ممکنہ منفی اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس تحقیق کے دوران دنیا کے تیس ممالک سے زیادہ سے معلومات اکھٹا کرکے ان کا تجزیہ کیا گیا۔

دنیا کے متعدد ممالک نے کرونا وائرس کے آغاز میں ماسک پہننے کے حفاطتی عمل کو اپنایا۔ تاہم بہت سے لوگوں نے اپنی زیادہ تر آبادی کو ویکسینشن کروانے کے بعد ماسک پہننے کی شرط کو ختم کر دیا۔

یورپ بھر میں کرونا کیسز میں حالیہ اضافے کے ساتھ نیدرلینڈز، رومانیہ، سلوواکیہ، پولینڈ اور دیگر سمیت ممالک نے اس ماسک پہننے کو دوبارہ لازمی کرایا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button